تلنگانہ

بھینسہ میں زعفرانی پارٹی کی بڑے پیمانے پر موٹر سیکل ریالی

تلنگانہ ریاست میں بھی ڈبل انجن سرکار کو قاٸم کرنے کے علاوہ حلقہ مدہول میں بی جے پی کا جھنڈا گاڑنے کی اپیل کی آج بی جےپی پارٹی کا اسمبلی پرواز یوجننا اختتامی روز بڑے موٹرسائيکل ریالی کے ذریعہ طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

بھینسہ: بی جے پی پارٹی کی جانب سے اسمبلی پرواز یوجنا جو 20/اگسٹ سے 27/اگسٹ آج تک جاری تھی جو ریاست تلنگانہ کے 119 حلقوں میں دیگر ریاستوں کے اراکين اسمبلی کو بھیجتے ہوئے مہم چلاکر تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 جس کے تحت حلقہ اسمبلی مدہول کیلئے  مہاراشٹرا ناٸے گاٶں ایم ایل اے راجیش سمبھاجی پاٹل کو مقرر کیا گیا تھا جس کے تحت حلقہ اسمبلی مدہول کے مختلف منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ میں عوامی مسائل کا جاٸزہ لیا اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت میں مرکزی حکومتوں کی اسکیمات سے عوام کو گمراہ کیٸے جانے اور رکاوٹ ڈالنے پر عوام مرکزی اسکیمات سے واقف کروایا

 اور تلنگانہ ریاست میں بھی ڈبل انجن سرکار کو قاٸم کرنے کے علاوہ حلقہ مدہول میں بی جے پی کا جھنڈا گاڑنے کی اپیل کی آج بی جےپی پارٹی کا اسمبلی پرواز یوجننا اختتامی روز بڑے موٹرسائيکل ریالی کے ذریعہ طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

 جس میں بی جے پی کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھینسہ شہر میں شرکت کرتے ہوئے ریالی میں حصہ اور بی جےپی پارٹی کے ٹکٹ کے دعویداروں نے بھی اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جن میں پوار راما راؤ پٹیل ، موہن راؤ پٹیل ، پی رمادیوی ضلعی صدر علحدہ علحدہ ریالی لیکر ایم پی ڈی او گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور وہاں سے راجیش سمبھاجی پاٹل کی قیادت میں نکلی۔

 جس میں بی جے پی کے مذکورہ قاٸدین کے علاوہ بی جےپی کے دیگر منڈلوں کے بی جے پی کارکنان شریک تھے جو شہر کے مختلف شاہراہوں گذری بعدازاں راجیش سمبھاجی پاٹل نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر کو شدید تنقيد کا نشانہ بنایا اور مرکزی حکومت کی اسکیمات سے گمراہ کیا جارہا ہے اور تلنگانہ عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے مہاراشٹرا پہنچکر مہاراشٹرا کی عوام کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔

جبکہ میں خود تلنگانہ کے ایک ہفتہ طویل سروے کے دوران تلنگانہ میں کے سی آر کی جھوٹ اور تلنگانہ عوام کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو دیکھا کیوں تلنگانہ عوام ہی کے سی آر کی اسکیمات سے مرحوم ہے جبکہ مرکزی حکومت کی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا۔

 انھوں نے آٸندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا جھنڈہ بلند کریں اور ڈبل کی سرکار بناٸے کیونکہ تلنگانہ میں خاندانی حکمرانی کو کے سی آر فروغ دینے میں مصروف ہے جبکہ مدہول کے مقامی بی آر ایس رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کو بھی شدید تنقيد کا نشانہ بنایا ۔

حلقہ اسمبلی کی عوام کٸی مسائل سے دوچار ہے جس میں موضع گنڈے گاٶں ، باسر مندر کی ترقياتی کاموں کے علاوہ مسائل پر تفصيلی روشنی ڈالی انھوں نے کانگریس پارٹی کو بھی سخت تنقيد نشانہ بناتے ہوئے عوام کو گمراہ کن کرنے کا الزام عاٸد کیا ۔

اس موقع پر سینیٸر بی جے پی قاٸد پی راما راؤ پٹیل نے بھی بی جے پی پارٹی کے مرکزی حکومت کی اسکیمات پر تفصيلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آٸندہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ مدہول سے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ فراہم ہونے پر مکمل تاٸید کرتے ہوئے بی جے پی کو جتانے عزم کیا۔

 اس موقع پر دیگر موہن راؤ پٹیل اور ڈاکٹر رما دیوی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اوم پرکاش لڈا ، ٹی ساٸیناتھ ، محمد آصف ، روی پانڈے ایڈووکيٹ ، دتاتری کے علاوہ بی جے پی کے کارکنان کے علاوہ بی جے پی اراکين بلدیہ کی کثير تعداد موجود تھی جبکہ بی جے پی کی ریالی کے پیش نظر پوليس کی جانب سے وسیع بندوبست دیکھا گیا جبکہ مختلف مقامات پر پوليس پیکٹس بھی تعینات دیکھے گٸے۔

a3w
a3w