جرائم و حادثات

کٹھوعہ: نوی نویلی دلہن کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا

جموں: کٹھوعہ ضلع کے بدھی علاقے میں 23سالہ نوی نویلی دلہن کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

جموں: کٹھوعہ ضلع کے بدھی علاقے میں 23سالہ نوی نویلی دلہن کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

متعلقہ خبریں
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
پی ڈی پی وفد نے یاترا میں حصہ لیا
جموں میں پے درپے 2 دھماکے، 9 افراد زخمی

اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے بدھی علاقے میں پیر کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سسرال میں 23سالہ دلہن کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔

پولیس نے خاتون کی شناخت 23سالہ لکشمی دیوی زوجہ سنجیوکمار کے بطور کی ہے۔

دریں اثنا میکے والوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جانی چاہئے ۔

ذریعہ
یو این آ ئی