یوروپ

میں اس ملعون قاتلانہ حملہ کی پُر زور مذمت کرتا ہوں: طیب اردغان

صدر اردغان نے کہا ہے کہ "اس سے قبل شیخ احمد یٰسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور غزّہ کی دیگر بہت سی شخصیات پر کئے گئے منفور حملوں کا جو مقصد تھا اسماعیل ہانیہ پر کئے گئے قاتلانہ حملے کا مقصد بھی وہی ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ” ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملہ ایک ملعون کاروائی ہے اور میں اس کی پُر زور مذّمت کرتا ہوں”۔

متعلقہ خبریں
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
اسرائیل سنبھل نہیں پائے گا: اسماعیل ہنیہ

صدر اردغان نے اسرائیل کے گھٹیا قاتلانہ حملے میں حماس کے لیڈر ہنیہ کی شہادت پر سوشل میڈیا سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "یہ قاتلانہ حملہ ایک گھٹیا پن ہے جس کا مقصد دعوی فلسطین میں، غزّہ کی عظیم و شان مزاحمت میں اور ہمارے برادر فلسطینی عوام کی برحق جدوجہد میں رخنہ ڈالنا اور فلسطینیوں کے حوصلے پست کر کے انہیں اپنے سامنے گردن جھکانے پر مجبور کرنا ہے”۔

صدر اردغان نے کہا ہے کہ "اس سے قبل شیخ احمد یٰسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور غزّہ کی دیگر بہت سی شخصیات پر کئے گئے منفور حملوں کا جو مقصد تھا اسماعیل ہانیہ پر کئے گئے قاتلانہ حملے کا مقصد بھی وہی ہے۔ لیکن جیسے صیہونی بربریت اب تک اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہی ہے اسی طرح اب بھی ناکام رہے گی”۔

صدر اردغان نے کہا ہے کہ "عالمِ اسلام کے زیادہ متحد موقف اور انسانیت کے باہمی اتحاد کے ذریعے انشاء اللہ غزّہ کا ظلم اور نسل کشی بھی ختم ہو جائے گی اور ہمارے جغرافیے میں اسرائیل کی پھیلائی ہوئی دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ ہمارے علاقے اور دنیا بھر کا امن و امان بحال ہو کر رہے گا۔ اس مقصد میں کامیابی کے لئے ہم بحیثیت ترکیہ تمام امکانات کو استعمال کرنا اور پوری صلاحیت کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے”۔

صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ "ہم 1967 کی سرحدوں میں اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں کرنا جاری رکھیں گے۔

میں، اس منفور قاتلانہ حملے میں شہادت پانے والے حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا نیاز مند اور ان کے اہل و اعیال کے لئے صبر جمیل کا تمنّائی ہوں۔ میں غزّہ کے اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اور پورے عالمِ اسلام کے ساتھ بھی اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ شہید کو جنت الفردوس سے اور اپنے جمال سے شرف یاب کرے”۔

a3w
a3w