دہلی

مزدوروں کا حق انہیں دلاکر رہوں گا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہاکہ مزدور ایک دن کی کمائی سے چار چار دن تک اپنا گھر چلانے پر مجبور ہیں۔ بچت کے نام پر ایک پائی نہیں اور سود ادا کرنے کی فکر میں وہ پیٹ کاٹ کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں نے مزدوروں کی زندگی کا قریب سے مشاہدہ کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں پتہ چلا ہے کہ ملک میں محنت کشوں کو عزت نہیں مل رہی ہے اور وہ انہیں یہ حق دلا کر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

گاندھی نے حال ہی میں دہلی میں کارکنوں سے مل کر ان کے مسائل سنے اور ان کے حالات کا جائزہ لیا۔ گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی حکومت میں، ’ہندوستان بنانے والوں‘ کو خوفناک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزدور ایک دن کی کمائی سے چار چار دن تک اپنا گھر چلانے پر مجبور ہیں۔ بچت کے نام پر ایک پائی نہیں اور سود ادا کرنے کی فکر میں وہ پیٹ کاٹ کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’گرو تیگ بہادر نگر میں ریہڑی-پٹری اور یومیہ اجرت والے مزدوروں سے مل کر ان کی زندگی کی جدوجہد کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ جو ‘مستقبل کا ہندوستان’ بنا رہے ہیں، ان کے اپنے خاندان کا مستقبل ہی خطرے میں ہے۔ ہندوستان کے محنت کش کارکنوں کو ان کے مکمل حقوق، تحفظ اور احترام دلا کر رہوں گا – یہ میرا عزم ہے۔‘‘