آئی سی سی نے آخر کار ونڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ایک بار پھر راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ یعنی اس ٹورنامنٹ میں کوئی گروپ نہیں ہوگا۔ تمام 10 ٹیمیں مجموعی طورپر 9-9 لیگ میاچس کھیلیں گی۔

ممبئی: آئی سی سی نے آخرکار کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سال 2019 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے سوپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی اور اس کا آئندہ مقابلہ پاکستان سے 15 اکتوبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ایک بار پھر راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ یعنی اس ٹورنامنٹ میں کوئی گروپ نہیں ہوگا۔ تمام 10 ٹیمیں مجموعی طورپر 9-9 لیگ میاچس کھیلیں گی۔ ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور پھر آخر میں ورلڈکپ کا فائنل دو بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں بڑا موڑ دیکھا جاسکتا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میچ ہوتاہے تو وہ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب اگر ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں کسی اور ٹیم سے ٹکراتی ہے تو میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میاچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا دوسرا مقابلہ 11 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔
روہت اینڈ کمپنی کا تیسرا میاچ 15 اکتوبر کو پاکستان سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میاچ 19 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف جبکہ پانچواں میاچ 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھلے گی۔ ٹیم انڈیا کا چھٹواں میاچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف جبکہ ساتواں میاچ 2 نومبر کو کوالیفائر کے خلاف ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم اپنا 8 واں میاچ 5 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا نواں اور آخری لیگ میاچ 11 نومبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف بنگلورو میں ہوگا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے آخری مرتبہ 2013 میں آئی سی سی ٹرافی جیتی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ 10 برسوں میں 9 آئی سی سی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے لیکن وہ ایک بھی ٹائٹل نہیں جیت پائی ہے جس میں سے وہ 4 مرتبہ فائنل میں پہنچ کر ہاری۔
ایسے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور اس کے شائقین امید کریں گے کہ روہت اینڈ کمپنی اپنے گھر پر شکستوں کا یہ سلسلہ ختم کردے گی۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ صرف ہندوستان میں ہے اس لیے ٹیم انڈیا کے پاس بھی موقع ہے۔
سال 2011 میں ٹیم انڈیا اپنے گھر پر عالمی چمپئن بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے پاس ورلڈکپ 2023 میں تاریخ رقم کرنے کا موقع ہوگا۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ 20 برسوں سے آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دی ہے۔ اس بار ٹیم انڈیا کے پاس جیت حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔