حیدرآباد

حیدرآباد میں تقریبا 1,836 حساس مراکز رائے دہی کی شناخت

ضلع حیدرآباد میں تقریبا 1,836 حساس مراکز رائے دہی کی شناخت ہوئی ہے۔ضلع کے 15اسمبلی حلقوں میں 4,119 مراکز رائے دہی ہیں۔

حیدرآباد: ضلع حیدرآباد میں تقریبا 1,836 حساس مراکز رائے دہی کی شناخت ہوئی ہے۔ضلع کے 15اسمبلی حلقوں میں 4,119 مراکز رائے دہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

رائے دہی کے آسان انعقاد کیلئے مرکز کے مسلح دستوں کو ان حساس مراکز رائے دہی پر تعینات کیاجائے گا۔اس قدم کامقصد کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنا ہے جو انتخابی عمل کے دوران ہوسکتا ہے۔

مسلح فورسس کی تعیناتی کے علاوہ دیگر اقدامات بھی کئے جائیں گے تاکہ پولنگ کے دوران سیکوریٹی میں اضافہ کیاجاسکے۔

مائیکرو آبزرورس کو حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیاجائے گااوررائے دہی کے عمل کی نگرانی کے لئے ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔

a3w
a3w