جرائم و حادثات

اے پی:شادی نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کا قتل کردیا

شادی نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئی۔

حیدرآباد: شادی نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رایاوارم کنکادُرگماں کالونی کے رہنے والے گرونارائنا نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے باپ کو گھر سے باہر نکال کرچاقوسے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

بعد ازاں اس نے خودکشی کی کوشش کی۔اس کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔