بھارت

مودی سے میری بات ہوتی تو ہندوستان میں مسلمانوں کی حفاظت کے بارے میں پوچھتا: اوباما

اوباما نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی امریکی صدر مودی سے ملتا ہے تو اسے ہندو اکثریت والے ہندوستان میں مسلمانوں کے تحفظ کا ذکر کرنا چاہئے۔

نیویارک: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ہندوستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کے ممکنہ نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی جاری رہا تو ملک کو ایک اور تقسیم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر امریکہ نے یہ بات کہی۔

ادھر کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران ہندوستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے اوباما کے ریمارکس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ مودی کے لئے ان کے دوست ’’بارک‘‘ کا یہاں ایک پیام ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوباما نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب مودی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

اگرچہ اوباما نے موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر مودی کے ساتھ تعاون کو تسلیم کیا لیکن انہوں نے سفارتی بات چیت کے دوران ہندوستانی جمہوریت کے بارے میں خدشات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اوباما نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی امریکی صدر مودی سے ملتا ہے تو اسے ہندو اکثریت والے ہندوستان میں مسلمانوں کے تحفظ کا ذکر کرنا چاہئے۔

انہوں نے دلیل دی کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکامی سے اندرونی تنازعات جنم لے سکتے ہیں جو کہ ہندوستان کے مفادات کے خلاف ہوگا۔

اوباما نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر ان کے انہیں بھی ایسے اتحادیوں کا سامنا ہوا جو اپنی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کے اندر مثالی جمہوری طریقوں پر عمل نہیں کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے مودی کے امریکی دورے کے موقع پر ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر بارک اوباما کے تبصرے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔