حیدرآباد

ووٹرلسٹ سے فرضی ناموں کو حذف کرنے ریونت ریڈی کا مطالبہ

ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 34,654 پولنگ بوتھس ہیں۔ سابق میں حکمراں جماعت نے بوتھ سطح پر رائے دہندوں کی تنقیح کیلئے اپنے پسند کے بلاک لیول آفیسر کا تقرر کیا تھا۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے ریاست بھر میں فہرست رائے دہندگان کی تیاری میں بے قاعدگیوں اور فرضی رائے دہندوں کے ناموں کے اندراج پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ سے تقریباً12000کانگریس کے حامی ووٹرس کے ناموں کو حذف کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

جہاں خاندان کے5ووٹ کے جملہ 2کو حذف کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ بوگس ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اگر تمام اضلاع میں فہرست رائے دہندگان سے فرضی ناموں کا اخراج کیا گیا تو یہ کانگریس کی نصف جیت ہوگی۔

ریونت ریڈی آج اندرا بھون میں لیڈر شپ ڈیولپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 34,654 پولنگ بوتھس ہیں۔ سابق میں حکمراں جماعت نے بوتھ سطح پر رائے دہندوں کی تنقیح کیلئے اپنے پسند کے بلاک لیول آفیسر کا تقرر کیا تھا۔

 جنہوں نے فہرست رائے دہندگان سے بوگس ناموں کے اخراج کو نظر انداز کردیا تھا۔ اب جبکہ انتخابات قریب ہیں بوتھ سطح پر غیر جانبدار بلاک لیول آفیسر کو متعین کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان کی تنقیح کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ووٹر لسٹ کی صحیح طور پر تنقیح کی جاتی ہے تو یہ ہماری نصف جیت ہوگی۔

 ریڈی نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ حلقوں پر سرگرم عمل ہوجائیں اب جبکہ انتخابات کیلئے صرف120 دن باقی رہ گئے ہیں ہمیں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور سخت محنت اور جدوجہد سے ہی ہمیں انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔

صدرٹی پی سی سی نے کہاکہ حکمراں جماعت دھاندلیوں سے ہی اقتدار پر فائز ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی اور بی آر ایس دونوں کامیابی کیلئے انتخابی قوانین میں تبدیلی کا فائدہ اٹھانے کی سازش کررہے ہیں۔ آج کے ورکشاپ کا مقصد بی آر ایس اور بی جے پی کی سازش سے واقف کروانا اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے۔

 چنانچہ تمام قائدین اور کارکنوں کو گاندھی بھون سے گاؤں تک چوکسی اختیار کرنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں 18جولائی کو راجیو نالج سنٹر بوئن پلی میں منڈل، ڈیویژن، ضلع اور ٹاؤن صدور کی سطح پر ٹریننگ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ہم 15جولائی تک تمام منڈلس اور ڈیویژن کی سطح پر صدور کے تقررات مکمل کرلیں گے۔