تلنگانہ

کے سی آر کو ذمہ داری سونپیں تو تین دن میں ہر ایکڑ کو پانی دوں گا: جگدیش ریڈی کا چیلنج

جگدیش ریڈی نے کہا کہ اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کر پائیں تو وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کالیشورم پراجیکٹ پر بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر جگدیش ریڈی نے زور دے کر کہا کہ اگر کالیشورم پراجیکٹ کی ذمہ داری دوبارہ سابق وزیراعلی کے سی آر کو سونپی جائے، تو وہ محض تین دن میں ہر ایکڑ زرعی اراضی کو پانی فراہم کر کے دکھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

ضلع سوریاپیٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے کالیشورم پراجیکٹ کے موضوع پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ لاکھوں ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مڈی گڈہ، انارم، سندلہ، اور کنے پلی بیریج مکمل طور پر کام کررہے ہیں، اور ان کے توسط سے زراعت کو زبردست فائدہ ہو رہا ہے۔


جگدیش ریڈی نے کہا کہ اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کر پائیں تو وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کالیشورم پراجیکٹ پر بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔


انہوں نے اعلان کیا کہ کالیشورم اور گوداوری کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے وہ ایک تحریک کی شروعات کریں گے تاکہ عوام کو سچائی سے آگاہ کیا جا سکے۔