جموں و کشمیر

پاکستان دوستی رکھتا تو ہم آئی ایم ایف سے زیادہ بڑا قرض دیتے: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ پڑوسی ملک اگر نئی دہلی سے دوستانہ تعلقات رکھتا تو ہندوستان، پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مانگے گئے بیل آؤٹ پیکیج سے بھی بڑا پیکیج دیتا۔

سری نگر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ پڑوسی ملک اگر نئی دہلی سے دوستانہ تعلقات رکھتا تو ہندوستان، پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مانگے گئے بیل آؤٹ پیکیج سے بھی بڑا پیکیج دیتا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 

ضلع باندی پورہ کے حلقہ اسمبلی گریز میں الیکشن ریالی سے خطاب میں انہوں نے سال 2014-15ء میں جموں و کشمیر کے لئے وزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیج کا حوالہ دیا۔ سینئر بی جے پی قائد نے کہا کہ مودی جی نے 2014-15ء میں جموں و کشمیر کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو آج بڑھ کر 90 ہزار کروڑ روپیوں کا ہوگیا ہے۔

یہ رقم اُس رقم سے بڑی ہے جو پاکستان آئی ایم ایف سے بطور قرض مانگ رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشہور قول کا حوالہ دیا کہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں نے اپنے پاکستانی دوستوں سے کہا کہ ہمارے تعلقات کشیدہ کیوں رہیں، ہم پڑوسی ہیں۔

اگر تعلقات اچھے ہوتے تو ہم آئی ایم ایف سے بھی زیادہ پیسہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کو ترقی کے لئے پیسہ دیتا ہے جبکہ پاکستان مالی امداد کا عرصہ سے بیجا استعمال کر رہا ہے۔

وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی فیکٹری چلانے کے لئے دوسرے ممالک سے پیسہ مانگتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر اس وقت پھر جنت ِ عرضی بنے گی جب واجپائی کا انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا خواب وادی میں پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ہندوستان کے خلاف آلہ کار بنانے والا پاکستان بین الاقوامی فورمس میں یکاو تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تائید کرنے والے ملک ترکی نے تک اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا۔

a3w
a3w