ایشیاء

پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

پاکستان نے توانائی کے شعبہ میں جوں کا توں موقف برقراررکھنے کی آئی ایم ایف کے پیمانہ کی تکمیل کردی ہے جس کے نتیجہ میں اسے 1.2بلین امریکی ڈالر کا اگلا قرض ملنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد: پاکستان نے توانائی کے شعبہ میں جوں کا توں موقف برقراررکھنے کی آئی ایم ایف کے پیمانہ کی تکمیل کردی ہے جس کے نتیجہ میں اسے 1.2بلین امریکی ڈالر کا اگلا قرض ملنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

عہدیداروں نے گلوبل لینڈر کہلانے والے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ریویومشن کے دورہئ پاکستان سے قبل یہ بات کہی۔

وزارت توانائی کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے دسمبر کے اواخرتک کے نشانہ مکمل کردئیے۔ ہم نے اس کے لئے برقی شرحوں میں بروقت اضافہ کیا اور نقصان کو کم کیا۔

دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ایف کا ریویومشن جاریہ ماہ کے اواخر یا آئندہ ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔