تلنگانہ

وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت

تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

اسی کے حصہ کے طورپر متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو آندھراپردیش کانگریس کا سربراہ بنایاگیا ہے۔

2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے دونوں ریاستوں میں کانگریس کو شدید نقصان اٹھانا پڑاتھاتاہم تقریبا دس سال کی جدوجہد کے بعد تلنگانہ میں کانگریس دوبارہ اقتدار پرواپس ہوئی۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں 15مارچ کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔