امریکہ و کینیڈا

بارہ امریکی ریاستوں نے ’’غیر قانونی ٹیرف‘‘ پر ٹرمپ انتظامیہ پر دائر کیا مقدمہ

ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینی، مینیسوٹا، نیوادا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگن اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف لگانے سے روکنے کے لیے عدالتی حکم کی مانگ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔

سان فرانسسکو: 12 امریکی ریاستوں کے اتحاد نے بدھ کو نیویارک میں امریکی کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں ’’غیر قانونی ٹیرف‘‘ کے تعلق سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینی، مینیسوٹا، نیوادا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگن اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف لگانے سے روکنے کے لیے عدالتی حکم کی مانگ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی ’’قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات‘‘ کے تابع چھوڑ دیا ہے ، جس میں عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور عہدیداروں کو ان کے نفاذ سے روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ایمرجنسی ایکٹ صرف اسی صورت میں نافذ کر سکتے ہیں جب بیرون ملک سے کوئی ’’غیر معمولی خطرہ‘‘ لاحق ہو۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی