حیدرآباد میں غیر قانونی عمارت منہدم۔حیدرا حکام کی کارروائی
اطلاعات کے مطابق یہ عمارت میاں پور کے سروے نمبر 101 میں واقع سرکاری اراضی پر تقریباً 800 گز کے رقبہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ بلڈر نے نجی اراضی کے سروے نمبروں کا سہارا لے کر سرکاری اراضی پر یہ غیر قانونی تعمیر کی تھی۔
حیدرآباد: حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)نے حیدرآباد کی سیری لنگم پلی۔ امین پور کے سرحدی علاقہ میں واقع پی جے آر روڈ کے قریب ایک پانچ منزلہ غیر قانونی عمارت کو منہدم کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ عمارت میاں پور کے سروے نمبر 101 میں واقع سرکاری اراضی پر تقریباً 800 گز کے رقبہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ بلڈر نے نجی اراضی کے سروے نمبروں کا سہارا لے کر سرکاری اراضی پر یہ غیر قانونی تعمیر کی تھی۔
مقامی افرادنے اس غیر قانونی تعمیر کی شکایت پرجا وانی پروگرام کے ذریعہ حیدراحکام سے کی تھی۔
شکایت ملنے پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کر دیا تاہم مقامی عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اتنی بڑی عمارت کی تعمیر کے دوران حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کے حکام خاموش کیوں رہے اور اس غیر قانونی سرگرمی پر بروقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔