تلگوفلموں کی غیرقانونی قزاقی،ملزم کی گرفتاری،سی وی آنند کی کمشنرپولیس حیدرآباد کومبارکباد
سائبر کرائم ٹیم نے 5 جون سے دن رات محنت کرتے ہوئے اس ریاکٹ کے تمام اہم ارکان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم روی نامی ملزم بیرونِ ملک فرار تھا۔ اب اس کی بھی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔
حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ داخلہ تلنگانہ سی وی آنند نے تلگوفلموں کی غیرقانونی قزاقی کے معاملہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پرحیدرآباد کی سائبرکرائم پولیس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشیل میڈیا پرسرگرم سی وی آنند نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد سٹی پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے بالآخر اُس شخص کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ”دم ہے تو مجھے پکڑ کر دکھاؤ“۔ انہوں نے ڈی سی پی کویتا کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ ہیکرس کی جانب سے ڈیجیٹل کمپیوں کے سرورس کو ہیک کرتے ہوئے ہائی لیول ایچ ڈی فلموں کی قزاقی کرتے ہوئے اصل فلم کی حقیقی طورپرریلیز سے پہلے ویب سائٹس پراصل فلم کو پیش کرنے پرپریس میٹ کی پروسیڈنگس کو دوبارہ پوسٹ کررہے ہیں۔
ایسے واقعات سے فلم انڈسٹری کو بھاری نقصان اٹھاناپڑرہا تھا۔ یہ ایک منظم اور اعلیٰ سطح کی قزاقی والا ریاکٹ تھا۔
سائبر کرائم ٹیم نے 5 جون سے دن رات محنت کرتے ہوئے اس ریاکٹ کے تمام اہم ارکان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم روی نامی ملزم بیرونِ ملک فرار تھا۔ اب اس کی بھی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔
سی وی آنند نے سائبر کرائم حیدرآباد کی ڈی سی پی کویتا، حیدرآباد سٹی پولیس اورکمشنر پولیس وی سی سجنار کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کی۔