تلنگانہسوشیل میڈیا

ناجائز تعلقات: 3 پولیس عہدیدار بشمول خاتون ایس آئی معطل

ہری پریہ کی شادی ایک ماہ پہلے ایک شخص سے ہوئی تھی اور اس کے باوجود اس نے قبل ازیں انسپکٹر کے ساتھ اپنے ناجائز تعلقات کو برقراررکھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں تین پولیس عہدیداروں بشمول ایک انسپکٹر کو کمشنرپولیس اے وی رنگاناتھ نے معطل کردیا۔ گیسوگونڈا انسپکٹر آروینکٹیشورلو اور دامیرا کی سب انسپکٹر ہری پریہ کو معطل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ہر عورت کو مالی نظم و ضبط کی پیروی کرنی چاہیے: ضلعی کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے

یہ معطلی ہری پریہ کے شوہر کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی جس کا کہنا ہے کہ وینکٹیشورلو سے اس کے ناجائز تعلقات ہیں۔ صوبیداری ایس آئی پونم چندر کو بھی معطل کردیاگیا۔

ان پر الزام ہے کہ شکایت درج کروانے پہنچی خاتون کی شکایت کو درج کرنے کے بجائے جنسی طورپر اس کوہراساں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ہری پریہ کی شادی ایک ماہ پہلے ایک شخص سے ہوئی تھی اور اس کے باوجود اس نے قبل ازیں انسپکٹر کے ساتھ اپنے ناجائز تعلقات کو برقراررکھا۔

اس کے شوہرنے ورنگل کے کمشنر پولیس اے وی رنگاناتھ سے اس بات کی شکایت کی اور شواہد پیش کئے جس کے بعد یہ معطلی عمل میں آئی۔