کھیل
ٹرینڈنگ

میاچ کے دوران ڈریسنگ روم میں عماد وسیم کی سگریٹ نوشی، ویڈیو وائرل

اسلا آباد یونائیٹیڈ کی کامیابی کے بعد عماد وسیم کو پلئیر آف دی میاچ کا خطاب بھی دیا گیا۔ ایک طرف وسیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے سرخیوں میں جگہ بنائی تو دوسری جانب کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جس میں عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا جس میں عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹس حاصل کئے اور بلے بازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مشکل حالات میں ٹیم کیلئے 19 رنز اسکور کئے۔ عماد وسیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور انہیں اس ویڈیو پر کافی ٹرول بھی کیاجارہا ہے۔

اسلا آباد یونائیٹیڈ کی کامیابی کے بعد عماد وسیم کو پلئیر آف دی میاچ کا خطاب بھی دیا گیا۔ ایک طرف وسیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے سرخیوں میں جگہ بنائی تو دوسری جانب کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

دراصل ملتان سلطان کی اننگز کے بعد عماد وسیم ڈریسنگ روم میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوگئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ وسیم کے اس اقدام پر کافی تنقید بھی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم نے ملتان کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسلام آباد کی ٹیم نے تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عماد وسیم نے کہاکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ آج تک کا بہترین ٹورنمنٹ ہوگا۔ میں صرف ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا تھا۔ میرے لئے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا کافی بڑی بات ہے۔