تلنگانہ

حلقہ کوڑنگل کے موضع میں مسجد کامینار شہید کردیاگیا

حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے منڈل دوپال کے موضع کدرملہ میں ایک عبادت گاہ (مسجد) کے میناروں کونامعلوم شرپسندوں نے شہید کردیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے منڈل دوپال کے موضع کدرملہ میں ایک عبادت گاہ (مسجد) کے میناروں کونامعلوم شرپسندوں نے شہید کردیا۔

اس واقعہ سے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع پورے ضلع وقارآباد میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ حلقہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا ہے اس کے باوجود یہاں وقفہ وقفہ سے شرپسندو ں کی جانب سے فرقہ وارانہ واقعات کو پھیلاجارہا ہے۔

چنددن قبل بھی کوسگی میں عبادت گاہ میں گلال پھینک دیاگیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود سنگھ پریوار کا راج چل رہا ہے۔

یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ٹی آر ایس کی حکومت میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے تھے۔تعجب کی بات یہ ہے کہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

چیف منسٹر کوچاہئے کہ اس قسم کے واقعات سے سختی سے نمٹے اگر اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوگا تو مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پیداہوگا۔مقامی مجلس کے صدر بہاؤالدین گلشن نے ایک وفد کے ساتھ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹی ریڈی سے اس سلسلہ میں ملاقات کی اورضروری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔