شمال مشرق

دورانِ نماز چاقو سے حملہ، مسجد کے امام جابحق

آسام کے تینسوکیا ضلع کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پڑھا رہے امام پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

دسپور: آسام کے تینسوکیا ضلع کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پڑھا رہے امام پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد کے 55 سالہ امام مولانا تہذیب السلام کو ایک شخص نے بحالت نماز چاقو سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما

ایک مصلی نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ حملہ کرکے فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم 42 سالہ محمد ابراہیم احمد صبح کی نماز کے دوران چاقو کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور امام کو متعدد وار کیا۔

پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق مولانا تہذیب السلام اور محمد ابراہیم احمد کے درمیان کچھ روز قبل بحث و تکرار ہوئی تھی۔ احمد نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

محمد ابراہیم احمد فجر کی نماز کے دوران چاقو کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور مولانا تہذیب السلام پر جو نماز کی امامت کررہے تھے چاقو سے حملہ کرکے متعدد وار کئے۔ شدید حملہ میں مولانا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ملزم موقع پر فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ جب مولانا کی ابراہیم سے بحث ہوئی تو مسجد کے مصلیوں نے انہیں پولیس میں شکایت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

لیکن مولانا تہذیب السلام نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا تھا کہ ’اللہ میری حفاظت کرے گا‘۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

a3w
a3w