دہلی

دہلی میں ائمہ کا چیف منسٹر کی قیام گاہ کے قریب احتجاج

۔ دہلی وقف بورڈ سے ملحقہ مساجد ائمہ اور مؤذّنین نے کیجروال کی قیام گاہ کے باہر گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک احتجاج منعقد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ سے ملحقہ مساجد کے ائمہ نے منگل کے دن یہاں چیف منسٹر اروند کیجروال کی قیام گاہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گذشتہ چند مہینوں سے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ لینے والے ایک امام صاحب نے کہا کہ وہ حکومت کے حکام تک اپنی آواز پہنچانے کے لئے اکھٹا ہوئے۔ دہلی وقف بورڈ سے ملحقہ مساجد ائمہ اور مؤذّنین  نے کیجروال کی قیام گاہ کے باہر گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک احتجاج منعقد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

چند ملازمین نے دعویٰ کیا کہ ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں کیونکہ محکمہ مال نے دہلی حکومت کی طرف سے بورڈ کو دی گئی گرانٹ روک دی گئی ہے۔

a3w
a3w