حیدرآباد

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر درگا کی مورتیوں کا وسرجن

جہاں ان کا وسرجن کیاگیا۔ وسرجن کے دوران پورا علاقہ بھجن، ڈھول تاشوں اور روایتی موسیقی سے گونج اٹھا۔ پولیس اور منتظمین نے کرینوں اور دیگر سہولیات کے ذریعہ وسرجن کو محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر درگا کی مورتیوں کا وسرجن کیاگیا۔ صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں شردھالو اپنے اپنے گھروں اور پنڈالوں سے بٹھائی گئی مورتیوں کو ٹرکوں، جیپوں اور کھلی گاڑیوں کے ذریعہ حسین ساگر جھیل کے کنارے لے گئے

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

جہاں ان کا وسرجن کیاگیا۔ وسرجن کے دوران پورا علاقہ بھجن، ڈھول تاشوں اور روایتی موسیقی سے گونج اٹھا۔ پولیس اور منتظمین نے کرینوں اور دیگر سہولیات کے ذریعہ وسرجن کو محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کیا۔


اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا تاکہ ٹریفک اور ہجوم پر قابو پایا جا سکے۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر صفائی مہم بھی چلائی گئی تاکہ وسرجن کے بعد جھیل اور اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

کئی سماجی تنظیموں نے ماحول دوست وسرجن کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی۔وسرجن کے لئے جانے کے راستوں پر کئی مقامات پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی۔