فرزند کی مدافعت‘الزامات سیاسی سازش: بنڈی سنجے
بنڈی سنجے نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ دوماہ قبل پیش آیاتھا اوریہ معاملہ حل بھی ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود انہیں اوران کے فرزند کونشانہ بنانے کے لئے یہ ویڈیو وائرل کیاجارہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے چہارشنبہ کے روزاپنے فرزند بھاگیرت کی مدافعت کی جبکہ ان کا دوسرا ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے جس میں وہ مہندرایونیورسٹی کے اپنے بیاچ میٹ پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یونیورسٹی حکام کی شکایت پر پولیس نے بھاگیرت کے خلاف کیس درج کرنے کے ایک دن بعد بنڈی سنجے نے یہ کہتے ہوئے اپنے فرزندکا دفاع کیا کہ ان کے بیٹنے نے اپنے بیاچ میٹ کواس لئے مارا ہے کہ اُس (بیاچ میٹ)نے فون نمبر لینے کے بعد ایک لڑکی کواپنے فون سے ٹکسٹ میسج روانہ کرتے ہوئے طالبہ کوہراساں کررہا تھا۔
بی جے پی قائد نے کہاکہ اس ویڈیوکووائرل کرنے کے پیچھے سیاسی سازش کارفرما ہے۔ انہوں نے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ تین طلبہ کے کرئیر کونقصان پہونچارہے ہیں۔ انہوں نے چالنج کیا کہ کے سی آر میں اگرہمت ہے تو وہ ان کا سیاسی طورپر مقابلہ کریں۔
بنڈی سنجے نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ دوماہ قبل پیش آیاتھا اوریہ معاملہ حل بھی ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود انہیں اوران کے فرزند کونشانہ بنانے کے لئے یہ ویڈیو وائرل کیاجارہا ہے۔
ایک دوسرا ویڈیوجس میں بنڈی سنجے کے فرزند کوکلاس کے ایک ساتھ کے ساتھ بدسلوکی اور اسے زدوکوب کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے‘چہارشنبہ کے روزمنظرعام پر آگیا۔پہلا ویڈیو منگل کے روز وائرل ہواتھا۔
یونیورسٹی کے ڈسپلنری کمیٹی کے صدر کی شکایت پر سائبر آباد پولیس کمشنر یٹ کے دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں بھاگیرت کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیا۔ بھاگیرت کے خلاف دفعہ 323(زخمی کرنا) اوردفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینا) اورآئی پی سی کے مختلف دفعات پر مقدمہ درج کرلیاہے۔بی جے پی قائد کے فرزند بھاگیرت‘مہندر ایونیورسٹی میں مینجمنٹ کا کورس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
وہ اپنے دوست کی بہن کے قریب ہونے پر کلاس میٹ سری رام پربرہم تھے۔ ویڈیو میں بھاگیرت کومتاثرہ پربرہم ہوتے ہوئے اور اسے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ سری رام نے ایک ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس کی وجہ سے ایک لڑکی کو پریشان کن صورتحال سے دوچار ہوناپڑا۔ لڑکی کوپریشان کرنے پر بھاگیرت مجھ پر برہم ہوگیاتھا۔