شمال مشرق

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ جاری

اس مڈبھیڑ میں کئی نکسلیوں کے مارے جانے کا اندازہ ہے۔ نارائن پور، دنتے واڑہ اور بیجاپور کے سرحدی علاقوں میں نارائن پور، دانتے واڑہ اور بستر کے ڈی آر جی، بستر فائٹرز اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ فورس نکسل مخالف تلاشی مہم چلا رہی ہے ۔

نارائن پور: چھتیس گڑھ میں جمعرات کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقے میں نارائن پور اور بیجاپور سرحد پر فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان شدید مڈبھیڑ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
ایرانی فورسس اور افغان طالبان کے مابین تنازعہ
چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، ایک ایس ٹی ایف جوان اور 8 نکسلائٹس ہلاک
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

اس مڈبھیڑ میں کئی نکسلیوں کے مارے جانے کا اندازہ ہے۔ نارائن پور، دنتے واڑہ اور بیجاپور کے سرحدی علاقوں میں نارائن پور، دانتے واڑہ اور بستر کے ڈی آر جی، بستر فائٹرز اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ فورس نکسل مخالف تلاشی مہم چلا رہی ہے ۔

اور اس دوران مشترکہ فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے مڈبھیڑ جاری ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نکسلیوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں جس سے وہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

a3w
a3w