حیدرآباد
طوفان فنگل کا اثر، حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی
ہفتہ کے روز دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس اور رات کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سے بڑھ کر 20.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
حیدرآباد: جنوب مغربی خلیج بنگال میں بننے والے طوفان فنگل کے اثرات کی وجہ سے آئندہ دو دنوں کے دوران گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ یہ بات حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کے حکام نے بتائی ہے۔
پچھلے دو دنوں سے شہر میں رات کے وقت درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس اور رات کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سے بڑھ کر 20.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ اس کے نتیجے میں رات کے وقت سردی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔