حیدرآباد

انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ، تلنگانہ میں100 کروڑ سے زائد ضبط

انجنی کمار نے کہاکہ گزشتہ 8دنوں کے دوران جملہ 101 کروڑ 18 لاکھ مالیتی مختلف اشیاء ضبط کئے گئے جبکہ 2018 کے انتخابات کے دوران جملہ 103 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 9اکتوبر سے مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے انتخابات سے مربوط ضبطیاں 100کروڑ سے تجاوز کرگئی ہیں۔ اس طرح گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 101کروڑ18لاکھ مالیت کے زیورات‘شراب اور نقدرقم ضبط کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمارنے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 101کروڑ18لاکھ مالیتی اشیاء کی ضبطی میں 55.99 فیصد نقدرقم‘2.60 فیصد شراب‘38.44 فیصد طلائی زیورات اور 7.40 فیصد کی مفت(تحائف) اشیاء شامل ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ گزشتہ 8دنوں کے دوران جملہ 101 کروڑ 18 لاکھ مالیتی مختلف اشیاء ضبط کئے گئے جبکہ 2018 کے انتخابات کے دوران جملہ 103 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے۔

 انجنی کمار نے مزید کہاکہ 55 فیصد لائسنس کے اسلحہ ڈپازٹ کرائے گئے ہیں۔ غیر مجاز 3ہتھیارضبط کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ 18جلیٹن اسٹکس‘5 ڈیٹونیٹرس‘6وائربنڈلس بھی ضبط کئے جاچکے ہیں۔ 5252 باونڈکیس درج کئے جاچکے ہیں۔

639 غیرضمانتی وارنٹس میں سے 631 وارنٹس کی تعمیل کی گئی اور 400 وارنٹس کا احیاء کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔5308 وارنٹس زیر التواء ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 56 مقدمات درج کئے گئے۔2339 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس چوکسی کی حالت میں ہے۔انہوں نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پرزور دیا کہ ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔