تلنگانہ
سدی پیٹ کے قریب دھابہ پر چیف منسٹرکے سی آر کی چائے نوشی
چیف منسٹر سدی پیٹ میں جلسہ عام میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہو رہے تھے کہ راستہ میں ترو تازہ ہونے کیلئے اپنے قافلے کو روک دیا اور چائے نوش کیا۔

حیدرآباد:چیف منسٹر کے چندرشیکھرراونے سدی پیٹ کے قریب سڑک کنارے دھابہ پر چائے نوشی کے لئے قافلے کو روک کر سب کو حیرت زدہ کر دیا۔
چیف منسٹر سدی پیٹ میں جلسہ عام میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہو رہے تھے کہ راستہ میں ترو تازہ ہونے کیلئے اپنے قافلے کو روک دیا اور چائے نوش کیا۔
ان کے ہمراہ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، میدک کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی، راجیہ سبھا کے رکن دیوکونڈا دامودر راؤ، سابق اسپیکر مدھو سدھن چاری اور دیگر قائدین موجود تھے۔