ایشیاء

ہندستان سے ہری مرچ کی بنگلہ دیش کو درآمد

ہلی لینڈ پورٹ سینٹر فار پلانٹ ڈیزیز کنٹرول کے پیتھالوجسٹ شمیم احمد نے کہا کہ سات درآمد کنندگان کو ہلی لینڈ پورٹ سے 3000 ٹن ہری مرچ درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہری مرچ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان ہندوستان سے اس کی درآمد پیر سے شروع ہوگی۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر چھ روزہ بندش کے بعد بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان سامان کی درآمد اور برآمد کل سے دیناج پور کی ہلی بندرگاہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

ایک درآمد کنندہ انور حسین نے بتایا کہ ہری مرچ کی سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں اس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ سپلائی برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے ایک بار پھر 25 جون کو ہندستان سے ہزاروں ٹن ہری مرچ کی درآمد کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

ہلی لینڈ پورٹ سینٹر فار پلانٹ ڈیزیز کنٹرول کے پیتھالوجسٹ شمیم ​​احمد نے کہا کہ سات درآمد کنندگان کو ہلی لینڈ پورٹ سے 3000 ٹن ہری مرچ درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو مقامی بازاروں میں زیادہ تر اسٹالز پر ہری مرچیں نہیں تھیں اور جن کے پاس تھی وہ مہنگے داموں میں فروخت کر رہے تھے۔ دارالحکومت ڈھاکہ اور باریسل سمیت دیگر شہروں میں ہری مرچ 400 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 صارفین نے اس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس کے ساتھ ساتھ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہری مرچ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سپلائی میں کمی اور مسلسل بارشیں ہیں۔