جرائم و حادثات

تلنگانہ:آٹوالٹ گیا۔11مسافرین زخمی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آٹو الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 11مسافرین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آٹو الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 11مسافرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ حادثہ ضلع کے کنڈاگٹو گھاٹ روڈ پر ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آٹوڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹو الٹ گیا۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر ایمبولنس وہاں پہنچی جس کے ذریعہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔زخمیوں کی شناخت منچریال ضلع کے مائیدری پیٹ،لکشٹی پیٹ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔

a3w
a3w