جرائم و حادثات

اے پی:بس الٹ گئی۔22مسافرین زخمی

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے الٹ جانے کے نتیجہ میں 22 مسافرین زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے الٹ جانے کے نتیجہ میں 22 مسافرین زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)

یہ حادثہ ضلع کے گولماڈوگو موڑ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پڈوچیری سے حیدرآباد جانے والی ایک پرائیویٹ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

اس حادثہ میں سکندرآباد کی65سالہ للیتا ، تمل ناڈو کی رہنے والی35سالہ کوبیندرم شدید طور پر زخمی ہوگئیں جبکہ بس میں سوار دیگر 20 مسافرین معمولی زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 33 مسافر سوار تھے۔ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w