اسمارٹ راشن کارڈس پر اہم اپ ڈیٹ، باقی افراد کیلئے آخری تاریخ قریب
مہدی پٹنم سرکل میں اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ عہدیداروں کے مطابق سرکل میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 71 اسمارٹ راشن کارڈ موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کارڈس تقسیم کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی 19 فیصد کارڈ ہولڈرس نے ابھی تک اپنے اسمارٹ راشن کارڈ حاصل نہیں کیے ہیں
مہدی پٹنم سرکل میں اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ عہدیداروں کے مطابق سرکل میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 71 اسمارٹ راشن کارڈ موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کارڈس تقسیم کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی 19 فیصد کارڈ ہولڈرس نے ابھی تک اپنے اسمارٹ راشن کارڈ حاصل نہیں کیے ہیں اور ان کی ای کے وائی سی بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے زیر التوا کارڈ ہولڈرس سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 اکتوبر سے قبل اپنا اسمارٹ راشن کارڈ حاصل کرلیں اور ای کے وائی سی کا عمل بھی مکمل کریں۔ اس کے لیے کارڈ ہولڈرس کو اسسٹنٹ سول سپلائز آفس، مہدی پٹنم سرکل، گاندھی بھون کے قریب، ایگزیبیشن گراؤنڈ، اجنتا گیٹ، منورنجن کمپلیکس پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کارڈس کی وصولی اور ای کے وائی سی کے لیے اوقات صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 10 اور 11 اکتوبر کو سرکاری تعطیل ہونے کے باعث دفتر بند رہے گا، اس لیے کارڈ ہولڈرس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دیگر دنوں میں مقررہ وقت کے دوران دفتر پہنچ کر اپنا عمل مکمل کرلیں۔