رشوت لیتے فاریسٹ سیکشن آفیسر گرفتار
خانہ پور رینج کے فاریسٹ سیکشن آفیسر اے رویندر کو اینٹی کرپشن بیورو یعنی اے سی بی نے 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کے مطابق اے رویندر نے ٹمبر ڈپو لائسنس کی تجدید کے لیے 12 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔
حیدرآباد: خانہ پور رینج کے فاریسٹ سیکشن آفیسر اے رویندر کو اینٹی کرپشن بیورو یعنی اے سی بی نے 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کے مطابق اے رویندر نے ٹمبر ڈپو لائسنس کی تجدید کے لیے 12 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو فاریسٹ سیکشن آفیسر کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران رشوت کی رقم 12 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی۔
گرفتار فاریسٹ سیکشن آفیسر کو کریم نگر میں اے سی بی مقدمات کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر اے سی بی کے ٹول فری نمبر 1064 یا اسکرین پر دیئے گئے واٹس ایپ نمبر 9440446106 پر شکایت درج کرائیں۔