ایشیاء

عمران خان‘ کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار

عمران خان نے کہاکہ میں پاکستان کی ترقی‘ اس کے مفادات اور جمہوریت کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار ہوں اور اس کے لئے آگے بڑھنے تیار ہوں۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سیاسی جماعت پی ٹی آئی‘ کے سربراہ عمران خان موقف میں نرمی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ملک کی خاطر کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی ترقی‘ اس کے مفادات اور جمہوریت کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار ہوں اور اس کے لئے آگے بڑھنے تیار ہوں۔

ایک دن قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے مفاد کے خاطر بات چیت کی کھلی پیشکش کی تھی۔ عمران خان کے مثبت جواب نے امید بڑھادی ہے کہ سیاسی حریفوں میں بات چیت ہوگی۔

کئی ماہ کے سیاسی ٹکراؤ کے بعد دونوں طرف سے صلح صفائی کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔ پی ٹی آئی قائد فواد چودھری نے کہاکہ حکومت اگر بات چیت میں سنجیدہ ہے‘ خاص طور پر سارے ملک میں بیک وقت الیکشن کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے بیان بازی کے بجائے بات چیت کی پیشکش باقاعدہ کرنی چاہئے۔

 انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے فریقین میں صلح صفائی کرانے کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بھی خدمات حاصل کی تھیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

 وزیراعظم شہباز. شریف نے پاکستانی سینیٹ کی خصوصی تقریب میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن قائدین سے مصافحہ تک نہیں کیا۔