ایشیاء

عمران خان مزید 9 سال جیل میں گزارنے کو تیار

پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے ملک کو ”غلام“ بنادیا‘ سمجھوتے سے انکارکردیا۔

لاہور: پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے ملک کو ”غلام“ بنادیا‘ سمجھوتے سے انکارکردیا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل

انہوں نے کہا کہ وہ مزید 9 سال جیل میں گزارنے کو تیار ہیں لیکن ایسے لوگوں کے ساتھ کبھی بھی کوئی معاملت نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 28 ویں یوم تاسیس پر جاری پیام میں انہوں نے جمعہ کے دن کہا کہ ملک پر ”بدترین آمریت“ تھوپی گئی ہے جو معیشت‘ حکمرانی‘جمہوریت اور عدلیہ کی ”تباہی“ کی بنیاد بن رہی ہے۔

انہوں نے ہرفرد سے کہا کہ وہ ملک کی تباہی کے اس زوال کو روکنے اپنا رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نام میرا پیام ہے کہ میں‘ حقیقی آزادی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیارہوں لیکن میں میری یا ملک کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں من گھڑت کیسس میں گذشتہ 9ماہ سے سلاخوں کے پیچھے رکھاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں‘ مزید9 سال یا اس سے زائد جیل میں رہنا پڑے تو رہوں گا لیکن ان لوگوں کے ساتھ کبھی بھی کوئی معاملت نہیں کروں گا جنہوں نے میرے ملک کو غلام بنادیا۔

عمران خان کے پیام سے قبل پی ٹی آئی قائدشہریارآفریدی نے دعویٰ کیاتھا کہ ان کی پارٹی بات چیت کرے گی لیکن پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سے نہیں۔ انہوں نے کہاتھا کہ ہم فوج سے بات کریں گے۔