مشرق وسطیٰ

اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل کی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں: وزیر خارجہ ایران

وزیر خارجہ ایران نے تیل کی پابندی کے علاوہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ممکنہ جنگی جرائم کی دستاویز کے لیے اسلامی وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی بھی اپیل کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل اور دیگر پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ اس کے علاوہ تمام اسرائیلی سفیروں کو ان کے ملک سے نکال دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ ایران امیر عبداللہیان نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ اسرائیل پر فوری اور مکمل پابندیاں عائد کریں جس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلق قائم ہونے پر اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کرنے کے علاوہ تیل پر پابندی بھی شامل ہے۔

وزیر خارجہ ایران نے تیل کی پابندی کے علاوہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ممکنہ جنگی جرائم کی دستاویز کے لیے اسلامی وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی بھی اپیل کی۔

مسٹر امیرعبداللہیان نے جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔