ایشیاء

عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی صلح صفائی میں اصل رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے زوردیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ڈائیلاگ کی پابند ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی صلح صفائی میں اصل رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے زوردیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ڈائیلاگ کی پابند ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی ترقی کیلئے عمران خان کو5 سال جیل میں رکھنا ضروری : پاکستانی وزیر
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

وہ انتقام نہیں لیتی۔ جمعہ کی شام پارٹی سینیٹرس کی میٹنگ میں نواز شریف نے یہ ریمارکس کئے جس میں عمران خان کی پارٹی سے بات چیت کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہئ خیال ہوا۔

برسرِ اقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان مذاکرات کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں جس سے ثمرآور بات چیت کو بڑا چیلنج درپیش ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ نہ ہوتو کوئی بات چیت کیسے کرسکتا ہے۔ 74 سالہ نواز شریف نے کہا کہ میں خود بنی گالہ(عمران خان کا بنگلہ) گیاتھا۔ ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری سمجھاگیا۔

سیاسی اختلافات کے باوجود مذاکرات کی اہمیت پر زوردینے نواز شریف نے وزیراعظم بے نظیر بھٹومرحومہ سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی انتقام کے قائل نہیں۔ انہوں نے اور سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو نے میثاقِ جمہوریت پردستخط کئے تھے۔

a3w
a3w