شمالی بھارت

آگرہ : 19 نومبر کو تاریخی عمارتوں میں سیاحوں کا مفت داخلہ

اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ (آگرہ سرکل) راج کمار پٹیل نے بتایا کہ 19 نومبر کو تاج محل‘ قلعہ آگرہ‘ فتح پور سیکری اور آثارِ قدیمہ کی دیگر عمارتوں میں ہندوستانی اور غیرملکی سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

آگرہ: یوپی کے شہر آگرہ میں ورلڈ ہیریٹیج ویک کے سلسلہ میں 19  نومبر کو محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کی تمام عمارتوں میں سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ ورلڈ ہیریٹیج ویک ہر سال 19 نومبر تا 25 نومبر منایا جاتا ہے۔

اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ (آگرہ سرکل) راج کمار پٹیل نے بتایا کہ 19 نومبر کو تاج محل‘ قلعہ آگرہ‘ فتح پور سیکری اور آثارِ قدیمہ کی دیگر عمارتوں میں ہندوستانی اور غیرملکی سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل میں داخلہ مفت ہوگا لیکن اصل مقبرہ دیکھنے کے لئے 200 روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔