ایشیاء

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے سیلاب متاثرین کیلئے دیڑھ لاکھ پاؤنڈ امداد جمع کی

جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

لندن: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھا کرلی۔

متعلقہ خبریں
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم جمع کی گئی۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔