مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے ولوج میں مقامی مسلم کمیونٹی نے قربانی نہ کرنےکافیصلہ کیا

ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے بھگوان وٹھل منی کے ولوج علاقے کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے اس دن کے بجائے دوسرے یا تیسرے دن بکروں کی قربانی دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

چھترپتی سنبھاجی نگر: مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر کے ولوج قصبے میں آشادھی ایکادشی کے دن پڑنے والی عیدالاضحی کے موقع پر مقامی مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

چھترپتی سمبھاجی نگر کی ولوج پولیس نے جمعرات کی شام یہاں پنڈھر پور کے شری وٹھل رکمنی مندر میں امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کی جانب سےعیدالاضحی پر قربانی نہ کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔

اس سال آشادھی ایکادشی اور عیدالاضحی پورے مہاراشٹر میں ایک ہی دن 29 جون کو ہیں۔ ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے بھگوان وٹھل منی کے ولوج علاقے کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے اس دن کے بجائے دوسرے یا تیسرے دن بکروں کی قربانی دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

آشادھی ایکادشی کے دن پورے ضلع سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند صبح سے ہی پنڈھر پور گاؤں میں واقع مندر کے درشن کے لیے آتے ہیں۔