لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 47 ہلاک، 22 زخمی
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کے 18 سرحدی قصبوں اور گاؤوں میں تقریباً 100 گولے داغے گئے۔ ادھر حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
بیروت: مشرقی لبنان کے بعلبک-ہرمل صوبے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 47 افراد جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
بعلبک-ہرمل صوبے کے گورنر بشیر نے جمعرات کو کہا کہ صوبے کے مختلف قصبوں اور گاؤوں پر فضائی حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔
لبنان کے عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو جنوبی اور مشرقی لبنان میں 48 فضائی حملے کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کے 18 سرحدی قصبوں اور گاؤوں میں تقریباً 100 گولے داغے گئے۔ ادھر حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
دریں اثناء حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں مختلف مقامات پر میزائلوں سے اسرائیلی فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔