سوشیل میڈیاشمالی بھارت

جیل کے اندر سالگرہ منانے پر 5 قیدیوں کیخلاف کیس درج

ملزمین نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالیں جس کے بعد پولیس محکمہ نے اس کا سنجیدہ نوٹ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس رام نگر ضلع سنتوش بابو نے جیل کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران جیل سے دو موبائیل برآمد ہوئے۔

رام نگر: جیل کے اندر موبائیل فونس کے غیرقانونی استعمال اور سالگرہ منانے پر پانچ قیدیوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطاق روڈی شیٹر کرن عرف ٹماٹے نے  14/ جنوری کو رام نگر ضلع جیل کے اندر سالگرہ منائی۔

متعلقہ خبریں
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
سابق رکن پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو اغوا کیس میں 7 سال جیل

 ملزمین نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالیں جس کے بعد پولیس محکمہ نے اس کا سنجیدہ نوٹ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس رام نگر ضلع سنتوش بابو نے جیل کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران جیل سے دو موبائیل برآمد ہوئے۔

 ایس پی نے اس ضمن میں جیل حکام کی لاپرواہی پر اے ڈی جی پی (محابس) کو رپورٹ بھی پیش کی۔ اس واقعہ سے عوام میں برہمی کی لہر دوڑگئی۔