مشرق وسطیٰ

اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر نے اپنے سر پر روایتی عرب عقال نہیں پہنا، اس كا کیا مطلب ہے؟

حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی۔ اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں حماس کی قیادت سمیت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

دوحه: حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی۔ اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں حماس کی قیادت سمیت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی
View this post on Instagram

A post shared by إيناس هنية (@inas_haniya)

سوشل میڈیا پر اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں شریک امیر قطر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں اپنے سر پر روایتی عرب عقال نہیں پہنا ہوا۔

عقال اس سیاہ ڈوری کو کہتے ہیں جسے دوہرا کرکے سر پر اوڑھے جانے والے رومال کو جگہ پر رکھنے کے لیے پہنا جاتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب روایات میں اگر کوئی سوگوار شخص جنازے کے دوران سر سے عقال اتار دے تو اس کا مطلب یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ اس انتقال کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت كیلئے ایران میں موجود تھے۔

a3w
a3w