امریکہ و کینیڈا

امریکہ جیسے ملک میں پاسپورٹ کے حصول کیلئے 3 ماہ سے طویل عرصہ درکار

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یہ بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کے طریقہ کار کے لیے پراسیسنگ کا وقت 13 ہفتے، اورا سپیڈی درخواستوں کے لیے 7 تا 9 ہفتے درکار ہوں گے۔

واشنگٹن: متحدہ امریکہ میں پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کے لیے سفری دستاویز کے حصول کے لیے انتظار کی مدت 13 ہفتوں تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یہ بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کے طریقہ کار کے لیے پراسیسنگ کا وقت 13 ہفتے، اورا سپیڈی درخواستوں کے لیے 7 تا 9 ہفتے درکار ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری کے عمل کو شامل کرنے سے انتظار کی مدت مزید چند ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے۔

درخواستوں کی کثیر تعداد کے بعد اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے باوجودامریکی شہریوں کو انتظار کے طویل اوقات اور پاسپورٹ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے اپنے تعطیلات کے منصوبے ملتوی یا منسوخ کرنا پڑے ہیں۔

درخواست کے لیے گزشتہ برس ماہ اگست میں آن لائن کی سہولت فراہم کرنے کے بعد ماہ فروری تک 5 لاکھ درخواستیں موصول ہو ئی تھیں۔

a3w
a3w