کھیل
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں روز بریانی کھارہے ہیں اور سست بھی ہورہے ہیں: شاداب خان

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاداب خان سے سوال کیا کہ ’اچھا یہ بتائیں ہمارے حیدرآباد کی بریانی کھائی کہ نہیں آپ نے؟‘ اس پر شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’ہم تو روز ہی کھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اس کی وجہ سے ہم تھوڑا سست بھی ہو رہے ہیں۔‘

حیدرآباد:پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے شہر حیدرآباد میں موجود ہے جہاں وہ دو میچز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم جب دبئی سے حیدرآباد پہنچی تو ایئرپورٹ پر اور ہوٹل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
بابر کے ناقص فام سے ناصرحسین بھی نالاں
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

حیدرآباد میں جہاں نہ صرف پاکستانی ٹیم کی باقی ضرورتوں کا بھرپور خیال رکھا گیا وہیں ٹیم کی خاطر تواضع بھی لذیز کھانوں سے کی جا رہی ہے جس میں حیدر آباد کی بریانی سرفہرست ہے۔

اسی سلسلہ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی دلچسپ انکشاف کیا کہ ٹیم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھاتی ہے۔ منگل کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد جب معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاداب خان سے سوال کیا کہ ’اچھا یہ بتائیں ہمارے حیدرآباد کی بریانی کھائی کہ نہیں آپ نے؟‘

اس پر شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’ہم تو روز ہی کھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اس کی وجہ سے ہم تھوڑا سست بھی ہو رہے ہیں۔‘ اس سے قبل انڈین میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل میں بیف میسر نہیں ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی کو بطور پروٹین شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹیم کے ڈائٹ چارٹ میں گرلڈ لیمب چوپس، مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ فِش بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولونیز سوس میں بنی ہوئی سپیگیٹی اور سبزی والے پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے۔

پاکستان ٹیم حیدرآباد میں 10 اکتوبر تک قیام کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو ںیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اس کا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد ہی میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔