مشرق وسطیٰ

لبنان میں نباتیہ علاقے پر اسرائیلی حملے میں 16 لوگوں کی موت

جنوبی لبنان کے نباتیہ شہر میں حکومتی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 52 زخمی ہو گئے، یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز دی ہے۔

بیروت: جنوبی لبنان کے نباتیہ شہر میں حکومتی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 52 زخمی ہو گئے، یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

وزارت صحت نے ‘ایکس” پر کہا کہ”تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، نباتیہ کے وسط میں واقع دو انتظامی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 52 باشندے زخمی ہوئے۔

اس سے قبل لبنانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ کے سربراہ اور میونسپلٹی کے متعدد ملازمین اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی لبنان کے میڈیا روابط کے سربراہ بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔

یکم اکتوبر سے اسرائیل جنوبی لبنان میں حزب اللہ فورسز کے خلاف زمینی کارروائی کر رہا ہے جبکہ فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے نقصانات کے باوجود، حزب اللہ زمین پر اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہی ہے اور سرحد پار راکٹ داغ رہی ہے۔