جرائم و حادثات

سنگاریڈی میں ضعیف خاتون کی عصمت ریزی، شرابی گرفتار

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ترکاری فروش، ملزم جو حالت نشہ میں تھا، اس وقت خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ وہ نارائن کھیڑ ٹاؤن میں دکان کے سامنے محوخواب تھی۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے۔

حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی میں ایک60 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں 35 سالہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ، ضلع کے نارائن کھیڑ ٹاؤن میں پیر کو رات دیر گئے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
دہلی کے آشاکرن شیلٹر ہوم میں 14 اموات کی تحقیقات کا حکم جاری
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ترکاری فروش، ملزم جو حالت نشہ میں تھا، اس وقت خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ وہ نارائن کھیڑ ٹاؤن میں دکان کے سامنے محوخواب تھی۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ خاتون، چند نفسیاتی مسائل سے دو چار ہے۔ خاتون کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے معائنہ کے بعد ملزم کی شناخت کرلی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w