سوشیل میڈیا

کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی ملک کے سب سے مقبول مسلم لیڈر: ٹویٹر پول

زبیر میمن (زبیر میڈیا) کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائے جانے والے اس سروے میں صارفین سے کہا گیا کہ وہ اس وقت ہندوستان میں سب سے نمایاں مسلم سیاسی رہنما کو ووٹ دیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی کو ٹوئٹر پول کے مطابق ہندوستان میں سب سے مقبول مسلم رہنما قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلگوفلم اداکارہ دیویا وانی کانگریس میں شامل

زبیر میمن (زبیر میڈیا) کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائے جانے والے اس سروے میں صارفین سے کہا گیا کہ وہ اس وقت ہندوستان میں سب سے نمایاں مسلم سیاسی رہنما کو ووٹ دیں۔

 اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی، اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کو متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کل 21,347 شرکاء میں سے 68.9 فیصد ووٹ حاصل کیے، اس کے بعد اسد الدین اویسی نے 27.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ اعظم خان اور بدرالدین اجمل کو بالترتیب صرف 1.9 فیصد اور 1.5 فیصد ووٹ ملے۔

ٹویٹر پول کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی ) کے صدر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ نتائج واضح طور پر کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین کی مسلم کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

a3w
a3w