مشرق وسطیٰ

فضائی حملہ میں حماس کے چیف کمانڈر محمد الضیف کے بھائی، بھتیجہ اور بھتیجی جاں بحق

حماس کے مسلح شعبہ القسام بریگیڈس (عزالدین القسام بریگیڈس) کے چیف کمانڈر محمد الضیف کے رشتہ دار غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملہ میں جاں بحق ہوئے۔ ایک فلسطینی میڈیا آؤٹ لیٹ نے چہارشنبہ کے دن یہ اطلاع دی۔

غزہ: حماس کے مسلح شعبہ القسام بریگیڈس (عزالدین القسام بریگیڈس) کے چیف کمانڈر محمد الضیف کے رشتہ دار غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملہ میں جاں بحق ہوئے۔ ایک فلسطینی میڈیا آؤٹ لیٹ نے چہارشنبہ کے دن یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

ایک اسرائیلی جنگی طیارہ نے خان یونس سٹی میں محمد الضیف کے بھائی کے مکان کو نشانہ بنایا۔ حماس سے جڑے الاقصیٰ چیانل نے یہ اطلاع دی۔ فضائی حملہ میں مکان تباہ ہوگیا اور چیف کمانڈر کا بھائی ت بھتیجہ اور بھتیجی جاں بحق ہوئے۔ یہ معلوم نہیں کہ بمباری کے وقت محمد الضیف اس مکان میں موجود تھے یا نہیں۔

چیانل نے خبر دی ہے کہ فضائی حملہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ چہارشنبہ کے دن غزہ پٹی پر اسرائیلی حملہ میں حماس کے 2 سیاسی عہدیدار جاں بحق ہوئے۔

قبل ازیں اسرائیل ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے کہا تھا کہ اس نے غزہ میں بحری اہداف کو نشانہ بنایا جو کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی ساحلی پٹی پر حملوں کے دوران حماس عسکریت پسندوں کے زیراستعمال تھے۔

یہ آپریشن آئی ڈی ایف نیول‘ آئی اے ایف اور اسرائیلی آرٹیلری کاپس نے انجام دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی بحری فورسس نے حماس کے ایک غوطہ خور کو مارڈالا جس نے چہارشنبہ کی صبح اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

فلسطینی اور اسرائیلی تازہ اعدادوشمار کے بموجب اسرائیلی فوج نے کم ازکم 900 فلسطینیوں کی جان لی جبکہ حماس نے 1200 سے زائد اسرائیلیوں کو مارڈالا۔