حیدرآباد
ٹرینڈنگ

اسمبلی میں اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش ٹھکرادی (ویڈیو دیکھیں)

اکبراویسی نے اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے کی گئی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی طرف سے دی گئی پیشکش ٹھکرادی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کہا کہ اکبر اویسی کانگریس کا بی فارم لے لیں، وہ اُنہیں کوڑنگل سے کامیاب کروا کے تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر بنادیں گے۔  

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

اکبر اویسی نے اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے کی گئی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔ اکبر اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں آر ٹی سی مفت سفر اچھا ہے لیکن کانگریس آٹو ورکرس سے کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اکبر اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بار کوڑنگل سے مقابلہ کریں اُنہیں کامیاب کروانے کی ذمہ داری میری، میں آپ کو تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر نامزد کردوں گا۔

چیف منسٹر نے یقین دہانے کرائی کہ وہ پرانے شہر کو ترقی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اگلی بار اسمبلی انتخابات کے دوران میٹرو ٹرین میں چندرائن گٹہ آئیں گے اور کانگریس پارٹی کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔