مشرق وسطیٰ

زمینی حملہ کی صورت میں غزہ اسرائیلی فوج کاقبرستان بن جائے گا:حسن سلامی

پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو "اسرائیلی فوج کو وہیں دفن کر دیا جائے گا"۔

تہران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے دھمکی دی ہیکہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ایرانی عسکری عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ ایک نئے بحران کے دھانے پر ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

 جمعرات کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو "اسرائیلی فوج کو وہیں دفن کر دیا جائے گا”۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں "امریکی اس آگ سے جل جائیں گے”۔

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج کے اوائل میں نیویارک پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر مشاورت کرکے اس کا سفارتی حل نکال سکیں۔

پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے بھی چند روز قبل دھمکی دی تھی کہ "ضرورت پڑنے پر حیفا پر میزائل داغیں گے”۔ انہوں نے اس وقت فلسطینی دھڑوں اور خطے میں ایرانی حمایت یافتہ دیگر فوجی گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر اسرائیل غزہ پر حملہ کرتا ہے تو مزاحمت کا محور جواب دے گا”۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے تجویز دی تھی کہ "اگر امریکا اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند نہیں کرتے توکچھ بھی ممکن ہے، ہمارے پاس تمام آپشن کھلے ہیں "۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ خطہ ” بارود کا ڈھیر بن چکا ہے اور کسی بھی غلط حساب کتاب کے سنگین نتائج ہوں گے”۔